اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی لبنان پر بمباری ،، 81 لبنانی شہری شہید اور 223 زخمی ۔لبنان پر اسرائیل کی بمباری سے شہداء کی تعداد بڑھ کر 700 ہو گئی، 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دی، 500،000 شہری جنوبی لبنان سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔امریکہ، یورپی یونین اور کئی عرب ممالک نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، فرانس نے لبنان اسرائیل تنازعہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا اور امریکہ اور فرانس نے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔. جس کی دوسرے ممالک نے بھی حمایت کی۔امریکہ اور فرانس نے لبنان میں 21 دن کی عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا، اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی کی خبر کی تردید کی اور جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
96