اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبے کے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے جمعہ کو صوبے کے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا کیونکہ صوبے میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل نے تباہی مچادی۔
صوبائی محکمہ ریلیف کی جانب سے صوبے کے نو اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جن 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے ان میں ٹھٹھہ، جامشورو، دادو، بدین، قمبر شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، خیرپور، مٹیاری اور سانگھڑ شامل ہیں۔
سندھ کے علاقوں میں مون سون میں بہت زیادہ بارش ہوئیں جس کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے
سندھ حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کےباعث شہریوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا
اب پھر مون سون کا ایک اور سپل جاری ہے جس کےباعث لوگ پھر پریشان میں مبتلا ہیں
حکومت سندھ کو مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے