ایف آئی اے نے عمران خان سے پی ٹی آئی کے فنڈز، اکائونٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحقیقاتی ادارے نے فارن کرنسی اکائونٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کر پارٹی فنڈز اور اکانٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خط میں عمران خان سے کہا ہے کہ وہ 1996 سے پارٹی کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر رجسٹرڈ تنظیموں کا ریکارڈ پیش کریں۔

تحقیقاتی ادارے نے غیر ملکی کرنسی اکانٹس اور غیر ملکی عطیہ دہندگان سے ملنے والی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پارٹی دو ہفتوں میں پارٹی فنڈز کی آڈٹ رپورٹ جمع کرائے اور پارٹی کے ڈونرز کے ناموں اور پی ٹی آئی کو دی گئی جائیدادوں کی فہرست بھی پیش کرے۔

تمام عہدے داروں کے نام اور ان کی قومیت بھی جمع کرائی جائے۔ ایف آئی اے نے اپنے خط میں کہا کہ 1996 سے لے کر 2022 تک پارٹی کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے گا۔

اس مہینے کے شروع میں ای سی پی نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے اور فیصلہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کو بزنس ٹائیکون عارف نقوی اور 34 غیر ملکی شہریوں سے فنڈز موصول ہوئے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca