136
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد اداکاروں، فلم سازوں اور دیگر شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
بائیکاٹ کی حمایت کرنے والوں میں معروف اداکارہ اولیویا کولمین، ڈائریکٹر آوا ڈو ورنے، اداکار مارک روفیلّو، ٹلڈا سوئنٹن اور فلم ساز ایڈم مکائے جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام شخصیات نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے ہیں، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی ادارے سے تعاون نہیں کریں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف مبینہ نسل کشی میں شریک ہو۔