گول سے گولڈ تک، رونالڈو کی دولت نے کھربوں کا سنگِ میل عبور کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کی دولت 1.4 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، بلوم برگ کا انکشاف

فٹبال کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا — وہ دنیا کے پہلے ٹریلینئیر (Trillionaire) فٹبالر بن گئے ہیں۔
امریکی جریدے بلوم برگ (Bloomberg) کے تازہ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ .۴ بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ۳۹۳ ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
رونالڈو کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ
رونالڈو کی دولت میں نمایاں اضافہ جون 2025میں ہوا، جب انہوں نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر (Al-Nassr) کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ معاہدہ 400ملین ڈالر مالیت کا ہے، جو کھیلوں کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی معاہدوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔
آمدن کے مختلف ذرائع
بلوم برگ کے مطابق رونالڈو نے صرف 2002سے 2023 کے دوران 550ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی صرف تنخواہوں کی مد میں حاصل کی۔اس کے علاوہ، عالمی اسپورٹس برانڈ نائکی (Nike) کے ساتھ اُن کا دس سالہ اسپانسرشپ معاہدہ ہر سال 18 ملین ڈالر کے قریب آمدنی کا ذریعہ رہا۔مزید برآں، رونالڈو نے مختلف بین الاقوامی اشتہاری معاہدوں کے ذریعے تقریباً 175 ملین ڈالر کمائے۔ ان اشتہارات میں مشہور برانڈز جیسے Clear, Herbalife, Tag Heuer, Armani اور دیگر شامل ہیں۔
فٹبال تاریخ کا سب سے مہنگا معاہدہ
2023میں رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی کلب النصر میں تبادلہ عالمی فٹبال کی سب سے بڑی خبر ثابت ہوا۔اس معاہدے کے تحت اُنہیں سالانہ 177ملین پاؤنڈ (تقریباً ۲۲۴ ملین ڈالر) دیے جا رہے ہیں، جس نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنا دیا۔
عالمی اسپورٹس بلینیئرز کی فہرست میں شامل
رونالڈو اب اُن چند عالمی کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے کھیل کے میدان سے اربوں کی دولت کمائی۔ان میں باسکٹ بال لیجنڈز مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز ، گالف اسٹار ٹائیگر وُڈز اور ٹینس چیمپئن راجر فیڈر شامل ہیں۔
کامیابیوں کا تسلسل
رونالڈو نہ صرف مالی لحاظ سے کامیاب ہیں بلکہ میدان میں بھی وہ آج تک چمک رہے ہیں۔چالیس سال کی عمر میں بھی وہ النصر کے لیے شان دار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ان کا فٹبال کیریئر پانچ Ballon d’Or ایوارڈز، متعدد چیمپیئنز لیگ ٹائٹلز اور سینکڑوں گولز سے مزین ہے۔
  رونالڈو  ایک عالمی طاقت
ماہرین کے مطابق، رونالڈو محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک عالمی برانڈ بن چکے ہیں۔ان کے انسٹاگرام پر65کروڑ سے زائد فالورز ہیں، جو انہیں دنیا کا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا شخص بناتے ہیں۔
ان کے ذاتی کاروبار، جیسے CR7 فیشن برانڈ، خوشبوؤں کی لائن، ہوٹلز اور جم چینز ، بھی ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔