الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے پی کے ممبران کو آزاد قرار دے دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تازہ پارٹی پوزیشن جاری کی گئی، جس میں سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام اراکین کو آزاد حیثیت میں ظاہر کیا گیا ہے۔ فہرست میں سنی اتحاد کونسل کے ایک رکن کا نام بھی شامل ہے۔

ادھر سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ جمع کرایا، جو اس وقت گورنر کی منظوری کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے نئی سیاسی حکمتِ عملی کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے گورنر سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی بدلتی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔