اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے روایتی ملاقات نہ کرنے کی وضاحت کر دی ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں بتایا کہ انہیں حکام کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ حفاظتی وجوہات کے باعث باہر آ کر مداحوں سے نہ ملیں۔
شاہ رخ خان نے لکھا کہ “میں تمام مداحوں سے معذرت خواہ ہوں، یہ فیصلہ سب کی سلامتی کے لیے کیا گیا۔ مجھے آپ سب سے نہ ملنے کا افسوس آپ سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو دیکھنے کا منتظر تھا، آپ سب سے بہت محبت کرتا ہوں۔
Thank you for making my birthday special as always. Full of gratitude… and those of you I couldn’t meet, I will see you soon. In the theatres and at the next birthday. Love u… pic.twitter.com/81azuPsmwi
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2025
گزشتہ روز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر منت ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں مداح جمع تھے، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اداکار اس بار اپنی بالکنی میں آ کر مداحوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکے۔