کام کےبوجھ کے باعث 10 مریضوں کو انجکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتارنے والی نرس کو عمر قید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جرمنی کی ایک اسپتال میں خدمات انجام دینے والے نرس کو 10 مریضوں کو جان بوجھ کر غلط انجیکشن لگا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالت نے اسے مزید 27 مریضوں کے قتل کی کوشش کا بھی مجرم قرار دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ خوفناک واقعات دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے دوران مغربی جرمنی کے شہر  ویرسیلن (Wuerselen)  کے ایک اسپتال میں پیش آئے۔ ملزم نرس رات کی شفٹ میں کام کرتا تھا اور اس نے مبینہ طور پر بوڑھے اور کمزور مریضوں زیادہ مقدار میں سکون آور اور درد ختم کرنے والی دوائیں sedatives اور painkillers) انجیکشن کے ذریعے دیں تاکہ اس کا کام کم ہو جائے۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نرس کو ان مریضوں سے سخت چڑ تھی جو زیادہ توجہ اور دیکھ بھال چاہتے تھے۔ وہ ان مریضوں کو تکلیف میں دیکھ کر غصے میں آ جاتا اور انہیں بے ہوش یا غیر فعال کر کے اپنی ذمہ داری کم کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق نرس کو ایک "زندگی اور موت پر قابو پانے کا جنون” لاحق تھا، جس کی وجہ سے وہ خود کو مریضوں کی زندگی کا مالک سمجھنے لگی تھی۔تحقیقات کے مطابق، ملزم نے 2007 میں نرسنگ کی تربیت مکمل کی تھی او 2020 سے اسی اسپتال میں کام کر رہی تھی۔ دورانِ خدمت اس نے متعدد مریضوں کو حد سے زیادہ دوائیں دیں جن کے نتیجے میں کئی کی جانیں چلی گئیں، جبکہ کچھ بچ گئے۔
ملز مہ کو 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کی طویل کارروائی کے بعد عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی۔ تاہم، نرس کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔جرمن حکام کے مطابق، اب بھی متعدد مشتبہ اموات کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کئی قبریں کھود کر لاشوں کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ مزید ممکنہ متاثرین کی شناخت کی جا سکے۔اس واقعے نے جرمنی بھر میں طبی اداروں اور نرسنگ اسٹاف کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اسپتالوں میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے اور نرسنگ عملے کی ذہنی حالت پر وقتاً فوقتاً معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں