اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید بیماری کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اہلخانہ کے مطابق انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سینئیر سیاستدان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ انہیں شدید علالت کے بعد وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔اللہ کریم انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔ pic.twitter.com/2u4qmlHFZF
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) November 10, 2025
ذرائع کا کہنا ہے کہ علالت کی وجہ سے سینیٹر عرفان صدیقی 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے تمام 49 نکات کی منظوری دی تھی، اور امکان ہے کہ آج سینیٹ میں یہ ترمیم پیش کی جائے گی۔متحدہ اپوزیشن نے ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اجلاسوں کو غیر فعال کرنے اور اس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔