تین ملکی سیریز کا شیڈول تبدیل، تمام میچز راولپنڈی میں ہونگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد تین ملکی ٹورنامنٹ (Tri-Nation Series) کا شیڈول بھی ازسرِ نو جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اب تین ملکی ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس سے قبل ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک شیڈول تھے، تاہم انتظامی وجوہات کے باعث اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ فیصلہ آپریشنل بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام شریک بورڈز سے مشاورت کی گئی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔پہلے یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے، مگر انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔کرکٹ ماہرین کے مطابق، تین ملکی سیریز کا تمام تر انعقاد راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی، لاجسٹک اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں