اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کوط289 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب نے ٹیم کو 77 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس نے کامیابی کی بنیاد مضبوط کردی۔ فخر زمان 78 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے طویل عرصے بعد بڑی اننگز کھیلتے ہوئے 119 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز اسکور کیے۔ ان کی یہ اننگز تقریباً دو سال بعد کسی بھی فارمیٹ میں پہلی سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے آخری سنچری نیپال کے خلاف 151 رنز کی صورت میں اگست 2023 میں ملتان میں بنائی تھی۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی نصف سنچری اسکور کر کے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا۔بابر اعظم کی یہ سنچری ان کے کیریئر کی 20ویں ون ڈے سنچری ہے، جس کے ساتھ انہوں نے سعید انو کے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔بابر نے یہ سنگِ میل 139 میچوں کی 136 اننگز میں مکمل کیا اور اب تک ,467 رنز 53.89 کی شاندار اوسط سے اسکور کر چکے ہیں، جن میں 37 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
بابر اعظم اور سعید انور – 20 سنچریاں (مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر) ،محمد یوسف – 15 سنچریاں (دوسرے نمبر پر) ، فخر زمان اور محمد حفیظ – 11 سنچریاں (تیسرے نمبر پر) اعجاز احمد – 10 سنچریاں (چوتھے نمبر پر)انضمام الحق پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں
محمد یوسف دوسرے، سعید انور تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے اور شعیب ملک پانچویں نمبر پر ہیں۔