دبئی کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظو ر، آمدنی میں 5 افیصد اضافہ متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )   دبئی نے 2026 کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا ہے

جس کا حجم 302.7 ارب درہم (تقریباً 82.41 ارب ڈالر)ہے جو تین سالہ منصوبہ بندی کے تحت لاگو ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی آمدنی میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے جو 329.2 ارب درہم (تقریباً 89.63 ارب ڈالر)تک پہنچنے کا امکان ہے اور بجٹ میں سرپلس متوقع ہے۔میڈیا کے مطابق 2026 کے لیے اخراجات کا تخمینہ 99.5 ارب درہم لگایا گیا ہے جبکہ اسی عرصے میں آمدنی کا تخمینہ 107.7 ارب درہم ہے۔ بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ انفرا اسٹرکچر پر دی گئی ہے جس کے لیے کل بجٹ کا 48 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے تحت سڑکیں پل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں جو شہر کی ترقی اور شہری سہولتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سماجی شعبے کے لیے بجٹ کا 28 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے جس میں صحت تعلیم اور شہری فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں۔ بجٹ کے ذریعے دبئی کی حکومت شہری سہولتوں اقتصادی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں میں توازن پیدا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بجٹ دبئی کے اقتصادی وژن اور مستقبل کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے، جو شہر کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے مزید پرکشش بنائے گا۔ بجٹ کی منظوری کے بعد، شہر کی مالی حکمت عملی مزید شفاف اور مؤثر طریقے سے لاگو کی جائے گی تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی خدمات کی بہتری ممکن ہو سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں