امریکی سپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی سپیشل فورسز نے گزشتہ ماہ بحرِ ہند میں ایک خفیہ کارروائی کے دوران چین سے ایران جانے والے ایک جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کر لیا۔

جسے بعد ازاں موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارروائی ایران کو ہتھیاروں کی ممکنہ ترسیل روکنے کی امریکی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہاز چین سے روانہ ہو کر ایران کی جانب جا رہا تھا اور اس میں ایران کے روایتی ہتھیاروں سے متعلق اہم پرزہ جات موجود تھے۔ امریکی سپیشل فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جہاز کو سری لنکا کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں روکا اور اس کی مکمل تلاشی لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ملنے والا دفاعی سامان ضبط کرنے کے بعد وہیں تباہ کر دیا گیا، تاکہ اسے ایران منتقل نہ کیا جا سکے۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد جہاز کو مزید سفر کی اجازت دے دی گئی۔امریکی حکام کے مطابق یہ آپریشن خفیہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، تاہم ضبط کیے گئے سامان کی نوعیت، مقدار اور ممکنہ عسکری استعمال کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے اور ایران پر عائد پابندیوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضروری ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے نہ صرف امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مزید واضح ہوتی ہے بلکہ چین اور ایران کے ممکنہ دفاعی تعاون پر بھی سوالات جنم لیتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بحرِ ہند میں امریکی فورسز کی یہ کارروائی اس بات کی علامت ہے کہ امریکا خطے میں کسی بھی مشتبہ عسکری سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات آنے والے دنوں میں عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا پہلے ہی شدید جغرافیائی و سیاسی دباؤ کا شکار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں