پنجاب حکومت کا اہم اقدام ،جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ماحولیات نظام نافذ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے انگریز دور کے فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت جنگلات اور ماحولیات کے تمام انتظامات کو کرپشن فری اور شفاف بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یہ اقدام ماحولیات کے تحفظ اور انتظامی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اب ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اے میں تمام کارروائیاں جدید ڈیجیٹل نظام e-FOAS کے ذریعے کی جائیں گی، جس میں ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ دیا جائے گا، تاکہ سیکنڈوں میں تصدیق اور تمام فیصلوں کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہو۔ اس نظام کے تحت ہر فیصلہ، سفارش، منظوری اور وجوہات کا ڈیجیٹل ریکارڈ محفوظ ہوگا، اور ماحولیات کے دیگر محکمے e-FOAS کے بغیر کوئی حکم یا منظوری جاری نہیں کر سکیں گے۔

ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا ہے کہ e-FOAS کے بغیر جاری ہونے والے تمام احکامات، منظوری یا تصدیقات غیر قانونی اور درست نہیں شمار ہوں گی۔ اس نظام کے تحت امپورٹ لائسنس، لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات کا اجرا صرف ڈیجیٹل طریقے سے کیا جائے گا۔ e-FOAS کے باہر کارروائی کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس نظام کے نفاذ میں کردار ادا کرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسانی مداخلت کو ختم کرنے سے نہ صرف جعلسازی اور غیر قانونی اجازت ناموں کا خاتمہ ممکن ہوگا بلکہ ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کرپشن پر بھی قابو پایا جائے گا۔

یہ اقدام پنجاب میں ماحولیاتی نظام میں شفافیت، قانونی کارروائیوں کی درستگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جو دیگر صوبوں کے لیے بھی مثال قائم کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں