امریکا میں شدید برفباری نے تباہی مچا دی،ہلاکتیں 65 تک پہنچ گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کے مختلف حصوں میں شدید برفباری اور سرد ہواؤں نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر د ئیےہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد شدید سردی، بجلی کی بندش اور سفری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔مشرقی امریکا میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 جبکہ کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو گھروں میں محصور رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید برفباری نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، جس کے باعث شدید سردی میں شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کے کام جاری ہیں تاہم موسمی شدت کے باعث امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بھی شدید متاثر ہے۔ بدھ کے روز امریکن ایئرلائنز کی 653 پروازیں منسوخ جبکہ 1,077 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ ڈیلس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر برفباری اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا، جس سے مسافروں کو طویل انتظار اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایئرلائنز نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کو اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی ہے تاکہ فلائٹ آپریشن کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی میں آئندہ دنوں کے دوران شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ سردی کی یہ لہر اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں