ٹی 20 ورلڈ کپ،فہیم اشرف کی طوفانی اننگز، پاکستان نے نیدرلینڈ کو شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد

نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کردیا۔ مشکل مرحلے پر فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور قومی ٹیم کو یادگار فتح دلوائی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈچ اوپنرز مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے محتاط انداز میں اننگز شروع کی اور ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم اوڈووڈ صرف 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بن گئے۔ لیوٹ نے 24 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کولن ایکرمین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باس ڈی لیڈ نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایک مرحلے پر نیدرلینڈ کا اسکور 160 سے 170 کے درمیان جانے کا امکان تھا، مگر پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری 6 وکٹیں محض 20 رنز پر حاصل کر لیں اور پوری ٹیم کو 147 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب، محمد نواز اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے بھی ایک وکٹ اپنے نام کی۔148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز جارحانہ رہا۔ صائم ایوب نے صرف 13 گیندوں پر 24 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، تاہم وہ جلد آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔بعد ازاں بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور عثمان خان صفر پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ بابر اعظم، شاداب خان اور محمد نواز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد میچ نیدرلینڈ کے حق میں جاتا دکھائی دے رہا تھا، مگر فہیم اشرف نے میدان سنبھالتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا۔
فہیم اشرف نے صرف 9 گیندوں پر 29 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 3 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی میچ وننگ کارکردگی نے پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلی کامیابی دلائی اور شائقین کرکٹ کو سنسنی سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں