پاکستان میں سونا خریدنا خواب بن گیا،قیمت میں ہوشربا اضافہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا اب 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے یہ اب 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ ملکی صارفین کے لیے مہنگائی کا نیا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 53 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 20 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد، امریکی ڈالر کی قدر اور عالمی اقتصادی حالات اس اضافے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں