ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی متنازعہ ڈیپ فیک ویڈیو بنانے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام افراد کو قانون کے مطابق جواب دہ بنائیں گی۔ دو ہفتے قبل وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کسی اور لڑکی کے چہرے کی جگہ علینہ عامر کا چہرہ اے آئی کے ذریعے لگا کر پھیلایا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر نے اس معاملے پر ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کرائی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس موضوع پر خاموش رہنا چاہ رہی تھیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے صرف صورتحال دیکھ رہی تھیں۔ تاہم جب انہیں متعدد پوسٹس میں اپنی ویڈیو لیک ہونے کی اطلاع ملی، تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایسے اقدامات کرنے والوں کو قانونی طور پر جواب دینا ضروری ہے۔

علینہ عامر نے اپنی تازہ ویڈیو میں ایف آئی آر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ نہیں تھا کہ خاموش رہیں، بلکہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مقدمہ درج ہو چکا ہے اور وہ اس معاملے میں ہر ممکن قدم اٹھائیں گی تاکہ ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں