پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق ملک میں 18 فروری 2026 کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ ماہرین کے مطابق 29 شعبان کے روز چاند دیکھنے کے موزوں حالات موجود ہیں جس کے بعد پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پاکستان معیاری وقت کے مطابق ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر اور غروب آفتاب کے بعد اس کی موجودگی رویت کے لیے موزوں ہو گی۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند دیکھنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے ہیں۔ آزاد کشمیر میں شام 6 بج کر 58 منٹ، بلوچستان میں شام 7 بج کر 47 منٹ، سندھ میں شام 7 بج کر 24 منٹ، خیبر پختونخوا میں شام 7 بج کر 13 منٹ، پنجاب میں شام 7 بج کر 8 منٹ، اور گلگت بلتستان میں شام 6 بج کر 53 منٹ تک چاند دیکھنے کا امکان موجود ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اگرچہ فلکیاتی حسابات اور موسمی حالات مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں، حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر اعتماد نہ کریں اور سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں