ٹی 20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ایک مرتبہ پھر خطرے میں؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) T20 ورلڈ کے کے اہم ترین مقابلوں میں شمار ہونے والا پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ

بارش سے متاثر ہونے کے خدشات نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔روایتی حریفوں کے درمیان یہ بڑا مقابلہ 15 فروری کو کولمبومیں کھیلا جانا ہے، مگر موسمی پیشگوئیوں نے اس میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔میچ R. Premadasa Stadium میں شیڈول ہے جہاں جمعے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے اور بدھ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، جس کے باعث میچ متاثر یا حتیٰ کہ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔
کولمبو کے غیر متوقع اور تیزی سے بدلنے والے موسم نے شائقین کی بے چینی میں اضافہ کردیا ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس بڑے مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور دعاگو ہیں کہ موسم صاف رہے تاکہ وہ ایک سنسنی خیز معرکہ دیکھ سکیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی خراب موسم کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا، جس نے ٹیم کی تیاریوں کو متاثر کیا۔ اگر پاک بھارت مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوگیا تو پاکستان کو اگلے مرحلے یعنی سپر ایٹ تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب شائقین اور انتظامیہ کی نظریں اب موسم پر جمی ہوئی ہیں، کیونکہ کرکٹ کی دنیا کے اس سب سے بڑے مقابلے میں پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کے متاثر ہونے سے ٹورنامنٹ کا جوش بھی ماند پڑ سکتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں