پریانکا چوپڑا نے نک جوناس کے ساتھ تعلقات پر افواہوں کا کھل کر جواب دے دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جوناس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بیان دیا ہے۔ شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ قیاس آرائیاں ہمیشہ ان کے جوڑے کے گرد گردش کرتی رہی ہیں اور حالیہ دنوں میں مبینہ علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ آج تک یہ نہیں سمجھ سکیں کہ ان کی شادی میں ایسی کون سی بات تھی جو بعض لوگوں کو ناخوشگوار لگتی رہی۔ ان کے مطابق یہ شاید اس لیے تھا کہ وہ اور ان کے شوہر مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ شادی کے دوران مختلف ممالک، مذاہب، ثقافتوں اور عمر کے فرق پر جو باتیں زیر بحث آئیں، وہ بعض حد تک تکلیف دہ ضرور تھیں، مگر انہوں نے اور نک جوناس نے ان معاملات کو اہمیت دینے کے بجائے اپنے رشتے کو ترجیح دی۔

پریانکا کے مطابق ان کی شادی کو اب آٹھ سال مکمل ہو چکے ہیں، اور اگر کچھ افراد اب بھی اس کے خاتمے کے منتظر ہیں تو یہ ان کی ذاتی سوچ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے اور جس کے ساتھ چاہے زندگی گزارے۔

انہوں نے نک جوناس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اخلاص اور سنجیدگی جیسی خوبیاں نمایاں ہیں، جو انہیں والدین سے وراثت میں ملی ہیں۔ پریانکا کے مطابق جب وہ پہلی بار نک سے ملیں تو اندازہ نہیں تھا کہ وہ بھی اسی مزاج اور سوچ کے حامل ہیں، اور یہی ہم آہنگی ان کے رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں نک جوناس سے شادی کی تھی۔ شادی کی تقریبات بھارت کی ریاست راجستھان میں منعقد ہوئیں۔ اس وقت پریانکا کی عمر 36 برس تھی جبکہ نک جوناس 26 برس کے تھے۔ جنوری 2022 میں ان کے ہاں بیٹی مالتی میری پیدا ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں