رمضان میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لیے گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مقدس مہینے میں معیاری اشیائے خورونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔

معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید نے گھی بنانے والی کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران تمام گھی اور تیل پر فی کلو دس سے سولہ روپے تک رعایت دی جائے گی۔

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ ماہ مبارک میں معیاری اور رعایتی گھی اور تیل مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور اگر آئندہ پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں تو حکومت اور صنعت کی مشاورت سے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید نے کہا کہ گھی کے معیار کو بہتر بنانے اور صحت کے لیے نقصان دہ تیل کی مقدار کم کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھی کی جانچ اور معیار کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے اور کمپنیوں سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

چیئرمین گھی بنانے والی کمپنیوں کے ایسوسی ایشن اسجد عارف نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی نے صنعت کو بہتر بنانے اور معیار قائم رکھنے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور صنعت حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ رمضان کے دوران مارکیٹ میں معیاری گھی اور تیل کی وافر مقدار دستیاب ہوگی تاکہ عوام کو کسی قسم کی قلت یا اضافی قیمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں