ٹمبلر رج سانحہ:مقتول بچی کے خاندان کو دھمکیوں کی تحقیقات شروع 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں 10 فروری کو ٹمبلر رج میں ہونے والی اجتماعی فائرنگ

کے بعد ایک مقتول بچی کے خاندان کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔صوبائی پولیس (آر سی ایم پی) نے ہفتے کی صبح جاری بیان میں تصدیق کی کہ وہ دھمکیوں سے آگاہ ہیں اور معاملے کی باقاعدہ تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق > "تحقیقات جاری رہنے تک متعلقہ افراد اور کمیونٹی کے لیے حفاظتی منصوبہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ کمیونٹی میں تعینات آر سی ایم پی افسران نے میئر اور مقامی رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے تاکہ مسلسل رابطہ کاری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔”
آخری رسومات منسوخ
مبینہ دھمکیوں کے باعث 12 سالہ مقتولہ Kylie Smith کی نجی آخری رسومات، جو ہفتہ کے روز منعقد ہونا تھیں اور عوام کے لیے بند تھیں، منسوخ کر دی گئیں۔مقامی اخبار Tumbler RidgeLines نے جمعہ کی شام اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ سروس کو "حقیقی ممکنہ خطرات” کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
ہفتہ کو دوپہر سے قبل Tumbler Ridge Chamber of Commerce نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ایک بیان شیئر کیا جو بظاہر بچی کے والدین Lance Younge  اور  Jenny Geary کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔بیان میں خاندان نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے رابطہ کر کے ہمدردی اور تعاون کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:
"پولیس صورتِ حال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور وہ اس مشکل وقت میں ہماری مدد کر رہی ہے۔”والدین نے سروس کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ "ہمیں بے حد افسوس ہے کہ ہمیں آج کائلی کی تقریب منسوخ کرنا پڑی۔ ہم دیکھ رہے تھے کہ سب لوگ کتنی محنت سے اس کی تیاری کر رہے تھے۔”
دیگر خاندان بھی نشانہ؟
والدین کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ واحد خاندان نہیں جنہیں ہراساں یا دھمکایا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق "جو ہم سن رہے ہیں اس کے مطابق، کم از کم تین متاثرہ خاندانوں کو ہراسانی یا دھمکیوں کا سامنا ہے۔”جب دیگر خاندانوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو آر سی ایم پی نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ "اس وقت ہمارے پاس اس سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

"یاد رہے کہ 10 فروری کو ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔ واقعے کے بعد پورا علاقہ سوگ اور صدمے کی کیفیت میں ہے، جبکہ مقامی کمیونٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ اور حالیہ دھمکیوں دونوں کی تحقیقات جاری ہیں، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس متعلقہ معلومات ہوں تو فوری طور پر حکام سے رابطہ کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں