لندن،چرچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،خوف وہراس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک چرچ میں اچانک لگنے والی شدید آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا

جس کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ ہال میں ساؤتھ روڈ پر واقع عبادت گاہ کی عمارت کے نچلے حصے سے شروع ہونے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل اور چھت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 10 فائر انجنز اور تقریباً 70 فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں اور مسلسل کارروائی کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے دور سے دیکھے جا سکتے تھے جبکہ دھویں کے گھنے بادل فضا میں پھیل گئے۔ ہنگامی نمبروں پر متعدد کالز موصول ہونے کے بعد قریبی فائر اسٹیشنز سے عملہ فوری طور پر روانہ کیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔
حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے جبکہ شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر آگ بجھانے کے بعد ہی نقصانات اور اسباب سے متعلق حتمی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں