عالمی فٹ بال مقابلوں کے دوران ٹورنٹو میں نئے رہائشی میزبانوں کے لیے ترغیبی پیکیج کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے شہر فیفا عالمی کپ کے دوران ایر بی این بی نے پہلی بار گھر کرائے پر دینے والے نئے میزبانوں کے لیے ایک ہزار ڈالر کی ترغیبی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ میٹ مکناما نے بتایا کہ جو افراد پلیٹ فارم پر نئے میزبان کے طور پر رجسٹر ہوں گے اور جو بھی شخص موجودہ وقت سے جولائی کے آخر تک کسی بھی مدت میں اپنے گھر کو کرائے پر دینے کے لیے پیش کرے گا وہ اس رقم کا اہل ہوگا۔

رہائشی پلیٹ فارم کے مطابق اقتصادی تجزیہ کار ادارے ڈیلائٹ کا اندازہ ہے کہ ٹورنٹو کے رہائشی عالمی فٹ بال مقابلوں کے دوران اپنے گھروں کو کرائے پر دے کر تقریباً 2700 ڈالر تک آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

ترغیبی رقم حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار نیا میزبان ہو، پورا گھر کرائے پر دینے کے لیے دستیاب ہو اور شہر ٹورنٹو کے مختصر مدت کے رہائشی کرائے کے ضابطے کے تحت رجسٹریشن کروائی گئی ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے قوانین انتہائی سخت ہیں اور رجسٹریشن کے بغیر کسی کو بھی رہائشی پلیٹ فارم پر گھر پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہر کی انتظامیہ غیر قانونی فہرستوں کی نگرانی کرتی ہے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔

شہر کی انتظامیہ رہائشی کرائے فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ ایسے اشتہارات کو ختم کیا جا سکے جن کے پاس قانونی رجسٹریشن نمبر موجود نہ ہو یا جو ضابطوں کے مطابق نہ ہوں۔

شہر کے علاقے لبرٹی ولیج ٹورنٹو میں واقع اسٹیڈیم بی ایم او فیلڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے عالمی فٹ بال مقابلوں کے دوران مختصر مدت کے رہائشی کرایوں میں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ یہاں چھ میچ کھیلے جائیں گے۔

کچھ مقامی رہائشیوں نے ممکنہ رش کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر سیاح آئیں گے تو ذمہ داری کا تعین اہم ہوگا، جبکہ کچھ افراد کا خیال ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ مقامی لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

غیر منافع بخش تنظیم فیربین بی کینیڈا نے خبردار کیا ہے کہ ترغیبی اسکیم رہائشی عمارتوں میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر تھوربن وائیڈٹز نے کہا کہ بعض کنڈومینیم عمارتوں کے قواعد مختصر مدت کے کرائے کی اجازت نہیں دیتے، لیکن اس کے باوجود کئی عمارتوں میں غیر قانونی کرائے کے اشتہارات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سرمایہ کار جائیدادوں کو مختصر مدت کے کرائے کے لیے استعمال کریں گے تو طویل مدتی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ اسکیم رہائشی مکانات کے تحفظ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ عالمی فٹ بال کپ کی میزبانی تین ممالک کریں گے جن میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں اور یہ مقابلے 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں