امریکا میں تاریخی برفانی طوفان،نظامِ زندگی مفلوج، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ریاستہائے متحدہ امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں آنے والے شدید اور تاریخی برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔

شدید برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں تین فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جسے کئی دہائیوں کی سب سے زیادہ برفباری قرار دیا جا رہا ہے۔ سڑکیں، رہائشی علاقے اور کاروباری مراکز برف کی موٹی تہہ تلے دب گئے جس سے آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
نیویارک شہر کے معروف تفریحی مقام سینٹرل پارک میں تقریباً بیس انچ برف ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پارکس، شاہراہیں اور رہائشی علاقے مکمل طور پر سفید چادر اوڑھ گئے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ریاست میساچوسٹس میں شدید موسمی صورتحال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں حاضری محدود کر دی ہے۔ ملک بھر میں پانچ ہزار چھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام شدید متاثر ہے۔ مسافروں کو روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید ہواؤں کے باعث بجلی کی ترسیلی لائنیں متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں لاکھوں گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ امدادی عملہ بجلی کی بحالی اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری اور شدید سردی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے مزید سفری مشکلات اور روزمرہ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں