ٹی 20 سپر ایٹ مرحلہ،پاکستان کو شکست،انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپر ایٹ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں انگلستان نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری نے میچ کا رخ بدل دیا اور انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے 25، 25 رنز اسکور کیے جبکہ شاداب خان 23 رنز بنا سکے۔ عثمان خان 8، صائم ایوب 7، کپتان سلمان آغا 5، شاہین شاہ آفریدی 2 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ سلمان مرزا 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلستان کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عادل راشد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلستان کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ وِل جیکس نے 28 اور سیم کرن نے 16 رنز بنائے۔ جیکب بیتھل 8، جوس بٹلر 2، ٹام بینٹن 2، فل سالٹ صفر اور جیمی اوورٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مگر بروک کی سنچری کے باعث میچ انگلستان کے نام رہا۔انگلستان نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جبکہ پاکستان کی ٹیم کو اہم مرحلے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مقابلہ سپر ایٹ مرحلے کے سنسنی خیز میچوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں