روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی، عالمی سپلائی میں بڑی تبدیلی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی توانائی منڈی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جس کے بعد عالمی سپلائی میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستہائے متحدہ کا محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل پر عائد بعض پابندیوں میں عارضی چھوٹ دی جا رہی ہے جو 11 اپریل تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں روسی تیل کی ترسیل میں اضافہ متوقع ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس فیصلے سے روس کو کچھ فائدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ چھوٹ محدود مدت کے لیے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی توانائی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے بعض اقدامات ضروری ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں کے باعث امریکا میں تیل اور گیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں رسد کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
روسی تیل کی سپلائی میں اضافہ
امریکی توانائی اداروں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی مجموعی ترسیل میں تقریباً 16 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 2 کروڑ 17 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی تیل کی خریداری میں سب سے زیادہ حصہ چین کا رہا جس نے تقریباً 1 کروڑ 24 لاکھ بیرل تیل خریدا۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی روسی تیل کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں خریداری میں مزید 2 لاکھ بیرل اضافہ ہوا اور مجموعی درآمدات 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئیں۔
ترکیے اور بھارت میں ترسیل
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل تقریباً 7 لاکھ بیرل رہی جبکہ امریکی چھوٹ کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچ چکا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت آئندہ ہفتے مزید 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے جس سے توانائی کی عالمی تجارت میں مزید سرگرمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
عالمی توانائی منڈی پر اثرات
ماہرین کے مطابق روسی تیل پر پابندیوں میں عارضی نرمی کے فیصلے سے عالمی توانائی مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے کی توقع ہے، تاہم اس اقدام کے جغرافیائی اور سیاسی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی توانائی کی طلب میں اضافے کے تناظر میں امریکا کا یہ اقدام عالمی تیل مارکیٹ کو وقتی استحکام دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں