میسی کا ایک اور اعزاز ،نیا سنگ میل عبور کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ارجنٹینا کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

لیونل میسی نے انٹرمیامی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 900 واں اسکور کیا، جس نے انہیں عالمی فٹبال میں مزید ممتاز مقام دلایا۔خاص بات یہ ہے کہ یہ گول فری کک سے اسکور کیا گیا جو ان کے کیریئر میں فری کک پر 71 واں گول ہے۔ اس کے ساتھ ہی میسی فری کک سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں برازیلین لیجنڈ پیلے (70 گول) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔اب تک فری کک سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز برازیل کے جونینہو کے پاس ہے جنہوں نے 77 گول اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں پیلے 70 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر، برازیل کے رونالڈینہو اور ارجنٹینا کے لیگروٹیگائیل بالترتیب 66 گول کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔میسی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مہارت اور لگن کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ عالمی فٹبال میں وہ اپنے دور کے سب سے باصلاحیت اور نتیجہ خیز کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ ان کا فری کک پر گول کرنے کا ریکارڈ خاص طور پر قابلِ تعریف ہے کیونکہ یہ تکنیکی مہارت، درستگی اور تحمل کا مظہر ہے۔اس سنگ میل کے بعد میسی کے مداح اور فٹبال کے شائقین ان کی مہارت کے معترف ہیں اور انہیں عالمی فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں