پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کا کرش کون ہے؟اداکارہ نے بڑا انکشاف کردیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

پروگرام کے دوران ایک ناظر نے پوچھا کہ جب پورا پاکستان آپ پر کرش رکھتا ہے تو آپ کا کرش کون ہے؟ ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں، جس پر حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں رائج ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ یہاں ہالی ووڈ جیسا نظام ہونا چاہیے، مگر کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر فنکار کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں، لیکن جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کے مقابلے میں زیادہ پسند ہے۔

ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فہد مصطفیٰ کو پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں