پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی مخالفت کر دی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت نے بانی پارٹی عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کے اقدام کی مخالفت کر دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے، اس لیے ٹاسک فورس کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا زیادہ مناسب ہوگا۔ سینئر قیادت نے خبردار کیا کہ اگر اس بار اسلام آباد پر کوئی اقدام کیا گیا تو پارٹی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

قیادت نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں احتجاج کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ ٹاسک فورس کا بنیادی کام احتجاج کرنا ہے، اور اس وقت احتجاج کرنا پارٹی کے ورکرز کے لیے موزوں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں