انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، جی ایچ کیو کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے، کیونکہ پولیس نے تاحال انہیں کسی بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شوہر اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔

دریں اثنا، انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہو سکا، جس کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کی۔

سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ دیگر ملزمان کی حاضری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی اور کیس میں اب تک 119 گواہوں میں سے 44 کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

وکیل صفائی کے مطابق ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس پر آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں