اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جو جیل کے کانفرنس روم میں 35 منٹ تک جاری رہی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور گزشتہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 17 مارچ 2026 کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی تھی، جو 25 منٹ تک جاری رہی۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کو اینٹی وی ای جی ایف کا تیسرا انجکشن لگایا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق سربراہ شعبہ امراض چشم ڈاکٹر عارف اور الشفا آئی کے ہیڈ ڈاکٹر ڈاکٹر ندیم نے انجکشن کے عمل کی نگرانی کی۔ میڈیکل بورڈ نے طبی معائنے کے بعد عمران خان کو انجکشن کے لیے مستحکم قرار دیا اور ان کی رضامندی کے بعد یہ عمل مکمل کیا گیا۔
اس دوران آپریشن تھیٹر میں تمام حفاظتی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا، جبکہ ماہرین چشم نے مائیکرو اسکوپی کی رہنمائی میں انجکشن کا عمل انجام دیا۔ پمز کے مطابق عمران خان کی حالت عمل کے دوران اور بعد میں مستحکم رہی۔