امریکہ اپنی ناکامی کو مذاکرات کا نام نہ دے ،کسی صورت مفاہمت نہیں کرینگے،ترجمان ایرانی فوج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران کی فوجی قیادت نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح اور سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک بیان میں امریکی مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اندرونی اختلافات کا شکار ہو کر خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امریکہ اپنی ناکامیوں کو کسی ممکنہ معاہدے کا نام دینے کی کوشش نہ کرے۔ ترجمان کے مطابق ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جب تک ایران کے بنیادی مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، نہ تو عالمی تیل کی قیمتیں اپنی سابقہ سطح پر واپس آئیں گی اور نہ ہی خطے میں استحکام بحال ہو سکے گا۔ اس بیان کو عالمی توانائی منڈی کے لیے ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
ایرانی فوجی ترجمان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا خیال ترک کرنا ہوگا، ورنہ اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کسی بھی صورت امریکہ کے ساتھ مفاہمت نہیں کرے گا۔ان کے الفاظ میں، “ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی”، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کی واضح عکاسی کرتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں