اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ ملکی سیاحت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے تحت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے مضبوط حکمتِ عملی اور مؤثر پالیسی فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔
گزشتہ سال 2025 میں پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح آئے، جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد اضافہ ہے۔ معروف عالمی اداروں، بشمول بی بی سی اور سی این این نے گلگت بلتستان کو دنیا کے ٹاپ 25 سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔
پاکستان نے ویزا پراسیسنگ کو آسان بناتے ہوئے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرائر ٹو ارائیول کی سہولت فراہم کی ہے، جبکہ ای ٹورزم پورٹل "Tourism on the Palm” کے ذریعے سیاحوں کے تجربے کو جدید اور سہل بنایا گیا ہے۔
گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو برسوں میں 17 منصوبے مکمل کیے ہیں اور سال 2026-27 میں مزید 10 ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ ہے، جن میں گڈانی، سونمیانی اور ہنزہ شامل ہیں۔
گرین ٹورزم عالمی معیار کے انفراسٹرکچر، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ایڈونچر ٹورزم کے فروغ کے ذریعے ملکی سیاحت میں پائیدار ترقی کو فروغ دے رہا ہے، جس سے نہ صرف مقامی معیشت مستحکم ہو رہی ہے بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر سیاحتی شناخت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔