وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، معاشی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کفایت شعاری کی پالیسی سے متعلق اپنی جماعت کی تجاویز پیش کیں، جس کا مقصد معاشی نظم و ضبط کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی، اور اس خطے میں امن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے مشکل حالات میں وزیراعظم کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی رہنمائی میں ملک کو درپیش چیلنجز پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں