اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں موجود کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج ملک کے پانچ بڑے بین۔
الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے مجموعی طور پر 64 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر اور قطر ایئرویز کی پروازیں شامل ہیں
کراچی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ 20 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں ابوظہبی، کویت، جدہ، دمام، شارجہ، مدینہ، مسقط، ریاض، نجف، بحرین اور دبئی کے روٹس شامل ہیں
اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی 20 دوطرفہ پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں شارجہ، ابوظہبی، دبئی، بحرین، ریاض، دمام اور دوحہ کی پروازیں شامل ہیں
لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کے لیے 6 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں ابوظہبی اور دبئی سیکٹر شامل ہیں
پشاور ایئرپورٹ پر دبئی، دوحہ، شارجہ اور ابوظہبی کے لیے 8 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کی 2 دوطرفہ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 35 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 2706 تک پہنچ گئی ہے جس سے مسافروں کا فضائی سفر شدید متاثر ہو رہا ہے