راولپنڈی میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، تمام اجتماعات اور مظاہروں اور ڈبل سواری پر پابندی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پندرہ روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس پابندی کے تحت ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور احتجاج مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی کے تحت اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز اور نفرت پھیلانے والی تقاریر، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ امن و امان کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اور شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں