وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نوبل انعام کے حقدار قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کے وزیرِ اعظم  شریف کو عالمی امن کے لیے خدمات پر نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جینٹی لونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم پیش رفت میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو عالمی امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق، حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے سفارتی سطح پر متحرک کردار ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستان کے فیلڈ مارشل Syed Asim Munir کی قیادت میں جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان نے مختلف عالمی طاقتوں کے درمیان رابطے قائم رکھنے، مذاکرات کو آگے بڑھانے اور کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں ممکنہ بڑے تنازع کو ٹالنے میں مدد ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سفارتی کوششیں کامیاب رہتی ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں۔
سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس بیان کو پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض حلقوں نے اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی قرار دیا، جبکہ کچھ مبصرین نے مزید عملی پیش رفت کا انتظار کرنے پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ نوبیل امن انعام دنیا کا ایک معتبر ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے، جو ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جو عالمی امن، انسانی حقوق اور تنازعات کے حل میں نمایاں کردار ادا کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں