اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد، میٹروبس سروس محدود،ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر آج اور کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران شہر میں ٹریفک اور عوامی نقل و حمل کے معمولات میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹروبس سروس محدود کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق میٹروبس صرف صدر سٹیشن سے پمز تک فعال رہے گی، جبکہ پمز سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معطل رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر یہ اقدام حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ٹریفک انتظامات کے تحت خصوصی پلان بھی نافذ کیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والوں کو ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ اور روات استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔

مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والوں کے لیے نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کے لیے مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔

مزید براں، آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے، تاکہ غیرملکی وفود کی آمد کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں