اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے سبب کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ کو کنسرٹ سے چند روز قبل ہی بیماری کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے لائیو پرفارمنس سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔
لیڈی گاگا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کنسرٹ کی منسوخی پر معذرت کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے افسردہ کن ہے، لیکن موجودہ حالات میں صحت کو اولین ترجیح دینا ناگزیر تھا۔
میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور پرفارمنس کو متاثر کر سکتا ہے، لہٰذا مکمل آرام انتہائی ضروری ہے۔
اب تک لیڈی گاگا کی مکمل صحت یابی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت سامنے نہیں آیا، تاہم مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔