مشرق وسطی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ، قطر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان مذاکرات کے لیے کسی نئے ثالث کی ضرورت نہیں ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان، امریکا اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان کا کردار نہایت مثبت اور قابلِ تعریف ہے، اور موجودہ صورتحال میں کسی نئے ثالث کو شامل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔
قطری ترجمان نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ قطر ایران کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے یا پس پردہ رابطوں میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور قطر اس وقت کسی ثالثی کردار میں نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران کی جانب سے قطر پر کوئی حملہ نہیں ہوا، تاہم خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
ماجد الانصاری کے مطابق قطر کی تمام تر توجہ اس وقت اپنی قومی سلامتی اور دفاع پر مرکوز ہے، اور ایران کے ساتھ کسی براہ راست رابطے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی اجارہ داری ناقابل قبول ہے۔ قطر اس اہم آبی گزرگاہ کی بحالی اور آزادیِ نقل و حرکت کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، قطر کا یہ بیان خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور توازنِ قوت کو واضح کرتا ہے، جہاں پاکستان کا کردار بتدریج اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں