وزیرِاعظم شہباز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، عالمی امن و استحکام کے لیے دعائیں

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیرِاعظم دفتر کے مطابق محمد شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وزیرِاعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر ان کے لیے روضہ رسول ﷺ کے دروازے بھی کھولے گئے جہاں انہوں نے خصوصی طور پر حاضری دی، درود و سلام پیش کیا اور عقیدت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں وزیرِاعظم نے اپنے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہونا ہے، جہاں ان کی ملاقات قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے طے ہے۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں