ایرن جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہو گیا ، جنگ جلد ختم ہونیوالی ہے ، ٹرمپ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ اپنا تباہ شدہ افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرے گا، جو مبینہ طور پر اب مٹی یا گرد کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان “بہت اچھی بات چیت” جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ بہت قریب ہے اور آئندہ دو ہفتوں میں مذاکرات کا ایک نیا دور متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب ان معاملات پر بھی آمادہ ہو رہا ہے جن پر وہ پہلے تیار نہیں تھا۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔آبنائے آبنائے ہرمز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس کی ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے، جبکہ لبنانی حکومت حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔اپنی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے شہباز شریف اور عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عظیم شخصیات ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں