پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر میں استحکام

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر کی مالی معاونت موصول ہو گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے لیے موجودہ پانچ ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو طویل مدت کے لیے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے، جس کے بعد یہ رقم سالانہ بنیاد پر تجدید کے بجائے ایک زیادہ مستحکم شکل اختیار کر لے گی۔

حکام کے مطابق یہ مالی معاونت ایسے وقت میں فراہم کی گئی ہے جب ملک کو بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کے دباؤ کا سامنا ہے۔ اس اقدام سے ملکی ذخائر کو سہارا ملے گا اور بیرونی مالی توازن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر کو تقریباً اٹھارہ ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے، جو تقریباً ساڑھے تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ تین ارب پانچ کروڑ ڈالر کی ادائیگی بھی متوقع ہے، جو مجموعی سرکاری ذخائر کا ایک بڑا حصہ ہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی معاونت کے باعث اس ادائیگی کے اثرات کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں