پاکستان پرامن ملک بھارت کو کسی بھی جارحیت پر فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایئر چیف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ دنیا کی بہترین عسکری درسگاہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں نوجوانوں کی اعلیٰ معیار کی تربیت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ معرکوں میں پاک فوج کی حکمت عملی کو دنیا نے تسلیم کیا، جبکہ پاکستان فضائیہ نے دشمن کے طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ایئر چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن کے قیام میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا کردار قابلِ تعریف ہے، جبکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے پاکستان کی بقا اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں