کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا

واقعے نے علاقے بھر میں غم و افسوس کی فضا پیدا کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں کسراں سے تعلق رکھنے والا نوجوان کرکٹر امان اللہ ریلوے گراؤنڈ بسال میں مقامی سطح پر منعقدہ کرکٹ میچ میں حصہ لے رہا تھا۔

میچ کے دوران وہ اپنی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کر رہا تھا کہ اچانک اسے طبیعت میں شدید خرابی محسوس ہوئی اور وہ میدان میں ہی گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق امان اللہ کو فوری طور پر سنبھالنے کی کوشش کی گئی جبکہ ساتھی کھلاڑی اور گراؤنڈ میں موجود افراد نے فوری طور پر ریسکیو سروس کو اطلاع دی

یہ بھی پڑھیں ۔

پتھم نسانکا کے فلائنگ کیچ نے میچ کا نقشہ بدل دیا، کرکٹ دنیا دنگ رہ گئی

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر خیال کیا گیا کہ وہ گرمی یا تھکن کے باعث بے ہوش ہوا ہے تاہم کچھ ہی لمحوں میں اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اور فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

امان اللہ کی اچانک موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی جس کے بعد کھیل کے میدان میں موجود کھلاڑی اور تماشائی شدید رنج و غم میں مبتلا ہوگئے۔مقامی افراد نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امان اللہ ایک صحت مند اور فعال نوجوان تھا جو باقاعدگی سے کرکٹ کھیلتا تھا۔واقعے کے بعد مرحوم کے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی۔ مقامی انتظامیہ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں