ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور،جڑواں شہریوں میں غیر معمولی اقدامات

راولپنڈی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات سے متعلق پیش رفت کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

شہر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کی پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ رینٹ اے کار سروسز بھی بند رہیں گی۔

وی وی آئی پی روٹس پر واقع مارکیٹیں، گلیاں، مری روڈ، فیض آباد اور مختلف کمرشل مراکز کو مخصوص اوقات میں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ شادی ہالز کی بندش کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور 600 سے زائد خصوصی چیک پوسٹس قائم کر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور دیگر کوئیک رسپانس یونٹس کو گشت پر مامور کیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز اور ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔

شہر بھر میں سرچ اور سویپ آپریشنز کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں اور مشتبہ افراد کی نگرانی جاری ہے۔حساس تنصیبات، سرکاری و نجی اہم مقامات اور رہائشی علاقوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

 

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ اجلاس میں ایران کے ساتھ مذاکرات، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں