سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، تولہ کتنے کا ہو گا ؟

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کی سطح پر آ گیا

جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 788 ڈالر تک آ گیا۔ ماہرین کے مطابق اس کمی کی وجوہات میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگی اخراجات، ترکیہ کی جانب سے مالی دباؤ کم کرنے کے لیے سونے کے ذخائر کی فروخت، اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات کے باوجود خطے میں کشیدگی شامل ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی عالمی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی اونس چاندی 1 ڈالر 45 سینٹس مہنگی ہو کر 79 ڈالر 33 سینٹس تک پہنچ گئی، تاہم مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 417 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 124 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 216 روپے کی سطح پر آ گئی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں