یو اے ای کا تاریخی اقدام ، پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  متحدہ عرب امارات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 غیر ملکی کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔

خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے اماراتی شہریت دی گئی ہے۔ یو اے ای میں کرکٹرز کو اس طریقے سے شہریت ملنے کا یہ پہلا موقع ہے،یہ تمام کھلاڑی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں سہ ملکی سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے۔کرکٹ میں زیادہ تر کھلاڑی غیرملکی پس منظر کے حامل تھے جو آئی سی سی کے 3 سالہ قیام کے قانون کے تحت ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب ان 5 کھلاڑیوں کو باقاعدہ پاسپورٹ ملنے کے بعد بطور شہری یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔اس سے قبل یو اے ای میں فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے تحت شہریت دی جا چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں